امت نیوز ڈیسک //
جموں: گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کے احاطے میں ایک تصادم کے دوران ایک گینگسٹر اور پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک اور ایک ایس پی او زخمی ہو گیا، حکام نے بدھ کو بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رام گڑھ کی ایک پولیس پارٹی نے "بدنام گروہ شونو گروپ جس کی قیادت واسودیو کر رہے تھے” کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور اسے دیکھتے ہی بدمعاشوں نے اپنی گاڑی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کے احاطے میں داخل کر دیا۔ ان کے بقول غنڈوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے ایک سب انسپکٹر (پروبیشنر) دیپک شرما اور ایک ایس پی او جس کی شناخت انیل کمار کے نام سے ہوئی تھی۔ جوابی فائرنگ میں گینگسٹر واسو دیو عرف شانو، جسے قتل کے ایک مقدمے کا کلیدی ملزم بتایا گیا، اس فائرنگ میں مارا گیا ۔
اس دوران، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو جی ایم سی میں داخل کرایا گیا اور بعد میں اے ایس آئی کو مزید علاج کے لیے امندیپ اسپتال پٹھان کوٹ ریفر کیا گیا۔ تاہم سب انسپکٹر آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس کے علاوہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کٹھوعہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایس ایچ او کٹھوعہ کے علاوہ دیگر پولیس حکام ابتدائی تفصیلات کے لیے میڈیکل کالج میں موقع پر پہنچ گئے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ (جی این ایس)








