امت نیوز ڈیسک //
راجوری، 04 اپریل: جمعرات کی شام ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں فوج کی گاڑی کی زد میں آکر ایک چھ سالہ لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
قابل اعتماد ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پالما روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب 60RR کا کیسپر بدھل کی طرف جارہا تھا کہ اچانک سی آر پی ایف میں خدمات انجام دے رہے محمد اعظم کا 6 سالہ لڑکا کیسپر کی زد میں آگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دوسری جانب پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔