سری نگر، 6 اپریل : پولیس نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے لکڈی پورہ علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے بارے میں کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ایک رپورٹ کی تردید کی۔
جی این ایس کو دیے گئے ایک ہینڈ آؤٹ میں، پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فرضی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ لکڈی پورہ میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے، یہ سراسر جعلی اور بے بنیاد ہے، ضلع میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ افواہ پھیلانے والوں سے قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔“(جی این ایس)