امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 اپریل: شوپیاں ضلع کے کیگام گاؤں میں جمعہ کو مختلف مقامات پر تیندوے کے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ تیندوا ایک باغ میں نمودار ہوا اور ایک نابالغ سمیت چار افراد پر حملہ کیا۔
زخمیوں کی شناخت طارق احمد لون اور سادات نذیر ساکنہ دارمڈورہ، ساحل حسن طاھر اور ریحان طارق بھٹ ساکنہ ٹکرو کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار نے بتایا، "زخمیوں کو ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔“










