امت نیوز ڈیسک //
14 اپریل : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کرہامہ بائی پاس پر اتوار کی سہ پہر ایک المناک سڑک حادثے میں ایک 19 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ حذیف شفیع ولد محمد شفیع گنائی ساکن کُرمہ گاندربل کی موت اس وقت ہوئی جب کرہامہ کے مقام پر ایک تیز رفتار سومو نے اسے ٹکر مار دی۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال گاندربل لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)