امت نیوز ڈیسک //
گاندربل: جموں کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس کی غیر قانونی طور پر کام کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ رات غیر قانونی طور پر کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ ساتھ ہی تین افراد کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
اس حوالے سے پریس بیان کے مطابق ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر غلام حسن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ایچ او تھانہ گاندربل پولیس نے گشت کی۔ اس دوران انہوں نے تین گاڑیاں اور تین ڈرائیوروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، جو کہ نالہ سندھ سے معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور اس کی نقل و حمل کرنے میں ملوث تھے۔ ان تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے،
گرفتار ڈرائیوروں کی شناخت بشیر احمد بھٹ ولد عبدل جبار بھٹ ٹپر نمبر 7873-JK05، اشتیاق احمد میر ولد محمد حسین میر ٹپر نمبر 2311-16 JK، ظہور احمد بابا ولد محمد امین بابا گاڑی نمبر JK13A 2252 جو کہ تمام گاندربل کے باشندے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک ایف آئی آرنمبر 75/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔