امت نیوز ڈیسک //
اپریل 18: نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد نے جمعرات کی صبح اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ کے لیے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) بلاک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر اور پارٹی کے دیگر ارکان بھی ان کے ساتھ تھے۔
میاں اس حلقے سے انڈیا بلاک کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے والے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں نے آئندہ انتخابات میں انڈیا بلاک کے امیدوار اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے درمیان براہ راست مقابلے کی پیش گوئی کی ہے۔