• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں اگلے چوبیس کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

by امت ڈیسک
18/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں دوران شب کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلمرگ میں 0.2 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوا کی ایک او لہر وادی کشمیر میں داخل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں 18 اپریل کی شام سے 19 اپریل کی رات تک وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا درمیانہ درجے کی بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 اپریل کو بھی کچھ مقامات پر ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 25 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وادی میں 26 اور 27 اپریل کو بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 17 اپریل اور 21 اپریل کے بعد کھیت کھلیانوں اور باغات میں اپنے آپریشنز چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں 19 اپریل کو زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے جبکہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران کچھ مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے بھی امکانات ہیں۔

دریں اثناء وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی، کپوارہ میں 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ، قصبہ قاضی گنڈ میں 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام میں خاتون سیاح کی موت

Next Post

این سی امیدوار میاں الطاف نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
این سی امیدوار میاں الطاف نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے

این سی امیدوار میاں الطاف نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے

سری نگر کشتی الٹنے کا سانحہ: لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تیسرے دن بھی آپریشن جاری

سری نگر کشتی الٹنے کا سانحہ: لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تیسرے دن بھی آپریشن جاری

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بہت جلد بحال کی جائے گی: حکام

سرینگر جموں قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لئے بحال

سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال

سری نگر کے پارلیمانی نشست کے لیے نامزدگی کا اعلان

سری نگر کے پارلیمانی نشست کے لیے نامزدگی کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »