امت نیوز ڈیسک //
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد، ڈی پی اے پی کے صوبائی صدر کشمیر محمد امین بھٹ اور پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنان بھی تھے، جو سب کے سب پرے کے ساتھ اننت ناگ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر نامزدگی جمع کرانے کے لیے گئے تو بارش سے بھیگ گئے۔
اس سے پہلے، ڈی پی اے پی نے اعلان کیا تھا کہ چیئرمین غلام نبی آزاد اننت ناگ-راجوری سیٹ سے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تاہم، آزاد نے بعد میں نہ لڑنے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے پارٹی نے ایڈوکیٹ سلیم کو سیٹ کے لیے نامزد کیا۔