امت نیوز ڈیسک //
ادھم پور: ملک کی دوسری ریاستیوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی انتخابی سرگرمیاں زوروں پر ہے۔ضلع ادھم پور میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی درمیان ضلع ادھم پور میں نئے شادی شدہ جوڑے نے پولنگ اسٹیشین پر پہنچ کر اپنا ووٹ ڈالا۔
ووٹ ڈالنے کے بعد نئے شادی شدہ جوڑے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شادی کے دن ووٹ ڈال کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام لوگوں کو حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔
ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے لیے سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ووٹرز میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔۔ اودھم پور ضلع میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔مختلف پولنگ بوتھوں پر بڑی تعداد میں ووٹرز پر نظر آئے ۔
اس کے ساتھ ہی نئے شادی شدہ جوڑے نے بھی اپنا ووٹ ڈال کر معاشرے کو یہ پیغام دیا کہ وہ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو بے روزگاری کو دور کرے۔امن و امان اور خوشحال زندگی گزارنے کے لئے مرکز میں ایک مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ہم نے اسی مقصد کے تحت ووٹ ڈالے۔انہوں نے کہاکہ مضبوط حکومت منتخب کی جائے تاکہ ان نوجوانوں کا مستقبل سنور سکے۔