امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 22 اپریل:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں پیر کو ایک اسپیشل پولیس افسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک ایس پی او بشیر احمد صوفی ولد غلام قادر صوفی ساکن سوہی پورہ ہائے ہامہ، ڈی پی ایل کپواڑہ میں تعینات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔