• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے پی ڈی پی پر جموں و کشمیر میں بی جے پی کے مفادات کو پورا کرنے کا الزام عائد کیا

by امت ڈیسک
21/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اتوار کے روز کہا کہ کبھی بھی اقتدار کو اپنی منزل نہیں سمجھا اور ہم نے بار بار یہ ثابت کرکے دکھایا ہے کہ ہمیں اقتدار کی لالچ نہیں ہے، ہم اگر چاہتے ہیں تو یہاں کے لوگوں کی عزت ، بقا اور وقار چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوان عزت کی روزی روٹی کمائیں،ہم چاہتے ہیں اگر ایک عام آدمی کسی سرکاری دفتر میں جائے تو کم از کم وہاں اُس کی شنوائی ہو، ہم چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر کو اپنا کھو ہو احق واپس حاصل ہو ، ہم اور کچھ نہیں چاہتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اننت ناگ میں چناوی جلسوں سے خطاب کے دوران کیا۔

پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی ہر تقریر میں کہتی ہے کہ نیشنل کانفرنس والے خود غرض ہیں، لیکن اپنے گریبان میں جھانکنے کی ذہمت گوارا نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا بلاک کا قیام صرف اس مقصد کیلئے وجود میں آیا کہ فرقہ پرست طاقتوں خصوصاً بی جے پی کا مقابلہ کیا جائے، اُس وقت سیٹیں نہیں دیکھیں گئیں اور اپنا فائدہ نہیں دیکھا گیا، ہم بھی جموں وکشمیر کا فائدہ دیکھنا چاہتے تھے، لیکن بدقسمتی سے آج اننت ناگ راجوری نشست پر نیشنل کانفرنس کے سامنے انڈیا بلاک کا دوسرا ممبر مقابلے میں آگیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے اوپر الزام لگایا جاتا ہے کہ نیشنل کانفرنس والے خود غرض ہیں، ہر تقریر میں محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ نیشنل کانفرنس والے خودغرض، کیونکہ ہم نے یہی کہا کہ جو تین سیٹیں نیشنل کانفرنس پہلے ہی جیت چکی ہے یہاں پر اُمیدوار ہمارے ہونے چاہئیں، اب اگر ہم خودغرض ہیںتو کیا کانگریس والے بھی خود غرض ہیں وہ بھی تو اس نشست پر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، کیا تاریگامی صاحب بھی خود غرض ہیں جنہوں نے میاں الطا ف احمد کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے؟خود غرض وہ لوگ ہیں جو انڈیا الائنس کیساتھ محض اس لئے جڑے تھے کہ انہیں کسی نہ کسی طرح سیٹ حاصل ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرگل کے ہل کونسل انتخابات میں نیشنل کانفرنس سب سے بڑی جماعت اُبھر کر سامنے آئی اور اس وقت چیئرمین بھی نیشنل کانفرنس کا ہے اور اگرہم خود غرض ہوتے تو ہم نے وہاں اپنا اُمیدوار کھڑا کیا ہوتا۔ ہم اس سیٹ سے محض اس لئے دستبردار ہوئے تاکہ جن لوگوں نے فرقہ پرستی کا زہر پھیلا یا ہے اُن کیخلاف مقابلہ کیا جاسکے۔ جنہوں نے جموں وکشمیر کو تہس نہس کیا، جنہوں نے اس تاریخی ریاست کا بٹوارا کیا، جنہوں نے ہماری پہچان، شناخت اور انفرادیت کو زک پہنچائی اُن کا ہرایا جائے۔اس مقصد کی خاطر ہم نہ صرف کرگل، بلکہ جموں اور ادھمپور کی سیٹوں سے بھی دستبردار ہوگئے، ہم نے تین سیٹیں اتحاد کیلئے چھوڑیں اب اس میں کون سی خود غرضی ہے؟

عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ” آپ بہانے مت بنایئے، اگر ہم خود غرض ہیں تو یہاں کے لوگوں کو بتائے کہ کیا نیشنل کانفرنس نے 2015میں بی جے پی کو باہر رکھنے کیلئے پی ڈی پی کو دوستی ہاتھ نہیں بڑھایا تھا؟کیا آپ اس حقیقت جو جھٹلا سکتی ہیں کہ ہم نے پی ڈی پی کوحکومت بنانے کیلئے غیر مشروط پیشکش کی تھی؟ہمارا مقصد یہی تھا کہ بھاجپا کو کسی نہ کسی طرح جموں و کشمیر سے باہر رکھا جائے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ ہمیں منسٹری، راجیہ سبھا سیٹ، ایم ایل سی، چیئرمین شپ وغیرہ کچھ نہیں چاہئے ، بس فرقہ پرست طاقتوں کو جموںوکشمیر کے اندر مت لائے لیکن اُس وقت قلم دوات والوں نے ہماری اس پیشکش کو ٹھکرایا اور آج یہی لوگ ہم سے سیٹ مانگ رہے ہیں، اُس وقت بھاجپا کیخلاف ہم سے مدد کیوں نہیں لی؟ اُس وقت تو آپ نے ہمیں طعنے دیئے ۔ ریکارڈ گواہ ہے کہ آپ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس والے اقتدار کے بوکھے ہیں یہ پچھلے دوازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

این سی نائب صدر نے کہا کہ ”اتنا ہی نہیں بلکہ 2016میں جب مفتی محمد سعید کا انتقال ہوا اور محبوبہ مفتی نے دوبارہ حکومت بنانے میں دیر لگا دی ، اُس وقت کہا گیا کہ پی ڈی پی ٹوٹ جائیگی ہم نے اُس وقت گورنر صاحب سے جاکر کہا کہ جماعتوں کو توڑنے والوں کوموقعے مت دیجئے۔ ان کے مطابق نیشنل کانفرنس کسی جوڑ توڑ میں یقین نہیں رکھتی محبوبہ مفتی کو جتنا وقت چاہئے اُتنا دیجئے۔ ہم نے اُس وقت حکومت بنانے کا دعویٰ کرکے پی ڈی پی کو توڑنے کا کام نہیں کیا۔ اگر میں اُس وقت راج بھون جاکر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرتا تو پی ڈی پی جماعت نہیں بچتی، لیکن ہم ایس انہیں کیا۔ کیا یہ ہماری خود غرضی تھی؟ اس کے بعد 2018میں محبوبہ مفتی نے اسی الطاف بخاری کو ہمارے پاس بھیجا اُس وقت بھی نیشنل کانفرنس نے تحریری خط کے ذریعے گورنر صاحب کو کہا کہ ہم پی ڈی پی کو وزیر اعلیٰ بنانے کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں ، اگر ہم خود غرض ہوتے تو کیا ہم پی ڈی پی کو پھر ایک بار حمایت دینے کا اعلان کرتے۔ ہم یہ سب کچھ جموں وکشمیر کو بھاجپا کی سازشوں سے بچانے کیلئے کررہے تھے۔ آخر کار وہی ہوا جس کا ہمیں ڈر تھا اور ہم نے لوگوں کو 2014کے انتخابی مہم کے دوران سمجھانے کی کوشش کی تھی۔ بھاجپا یہاں کے اقتدار میں داخل ہوئی اور دفعہ370اور 35اے کا خاتمہ کرگئی۔ اب یہ یہاں کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ کس جماعت نے خودغرضی دکھائی اور کس جماعت نے اس تاریخی ریاست کی خصوصی پوزیشن کو روند ڈالنے میں بھاجپا کی مدد و اعانت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راہل گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز، انڈیا الائنس کے جلسہ عام میں شرکت سمیت تمام دورے ملتوی

Next Post

کپواڑہ میں ایس پی او حرکت قلب بند ہونے سے فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

کپواڑہ میں ایس پی او حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سرینگر اور بڈگام کے متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرینگر اور بڈگام کے متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

وزیر دفاع نے کیا سیاچن کا دورہ

وزیر دفاع نے کیا سیاچن کا دورہ

عامر بٹ ڈی پی اے پی کے امیدوار سرینگر سیٹ سے نامزد

عامر بٹ ڈی پی اے پی کے امیدوار سرینگر سیٹ سے نامزد

جہلم سانحہ :ایل جی سنہا نے گنڈبل کا دورہ کیا، متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی

جہلم سانحہ :ایل جی سنہا نے گنڈبل کا دورہ کیا، متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »