امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 اپریل: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو سری نگر کے گنڈبل علاقے کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ ہفتے دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب کر ازجان ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ایل جی سنہا نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان خاندانوں سے بھی ملاقات کی جن کے رشتہ دار ابھی تک لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنہا نے اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔(کے این او)