امت نیوز ڈیسک //
24 اپریل 2024 سری نگر، 24 اپریل: بدھ کی دوپہر بارہمولہ ضلع کے اُوڑی کے بسگران گاؤں میں ایک خاتون بندروں سے بچنے کی کوشش میں ایک پہاڑی سے گر گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ازجاں ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ سید عیسٰی شاہ گیلانی کی اہلیہ زہرہ بیگم پہاڑی علاقے کے ساتھ چلتے ہوئے بندر کے تعاقب کا شکار ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ بندر سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے خوفزدہ خاتون پہاڑی ڈھلوان سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔