امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 اپریل:- شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے چوگل ہندواڑہ علاقے میں جمعہ کو ایک خود ساختہ پیر بابا نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ کپواڑہ ضلع کے چوگل ہندواڑہ علاقے میں ایک خاتون پر کلہاڑی سے حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسے ہندواڑہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے سکمز سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)