امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 27 اپریل: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے وائلو کوکرناگ علاقے میں ہفتہ کو ایک خاتون ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پنڈوبل وائلو کے شوکت احمد پھٹان کی بیوی شہنازہ بیگم (40) کی شناخت پنڈوبل وائلو کے برینگی نالے میں ڈوب گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسے ایس ڈی ایچ کوکرناگ لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بی ایم او لارنو نے خاتون کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اس وقت ایس ڈی ایچ کوکرناگ میں ہے اور قانونی کارروائی کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)