امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 اپریل: سیاحوں کو لے جانے والی ایک گاڑی آج شام سری نگر-لیہہ ہائی وے پر نالہ سندھ میں گرنے کے بعد گگنگیر سونمرگ علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران کم از کم چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ایک اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد، پولیس، فوج کی 34 آسام رائفلز، ٹریفک دیہی پولیس، سول انتظامیہ، مقامی لوگوں، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف نے مشترکہ طور پر ایک وسیع پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کیا، جس میں چار لاشیں برآمد ہوئیں۔
اہلکار نے کہا کہ "ڈرائیور کے علاوہ گاڑی میں سوار تمام افراد سیاح تھے،اس (ڈرائیور) کے علاوہ اب تک کسی دوسرے شخص کو بحفاظت بچایا نہیں گیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ علاقے میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے، آپریشن کو کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جی این ایس)