امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 29 اپریل: گاندربل ضلع کے سونہ مرگ کے گگن گیر کے قریب اتوار کی رات ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد چار لاشیں برآمد کی گئیں جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ چار لاشیں برآمد کی گئی ، دو لاپتہ ہیں، دو کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ڈرائیور محفوظ ہے۔ زخمیوں کی شناخت نیما پاسنگ شیرپا ولد کالے شیرپا نیپال اور سمیر احمد ولد صغیر احمد ساکن اتر پردیش کے طور پر کی ہے جنہیں سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈرائیور کی شناخت محمد سلیم میر ولد عبدالرشید میر ساکنہ نلہ نجوان کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے تین افراد مردہ پائے گئے جبکہ ان کی ایک بیٹی ابھی تک لاپتہ ہے اور بریلی کے سمیر احمد کی بیوی بھی لاپتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیر کو خراب موسم کے درمیان ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔(کشمیر اسکرول)