امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 مئی : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے جبرا ہنڈواڑہ علاقہ میں ایک نوجوان برفانی تودہ کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک نوجوان جس کی شناخت اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو منبل ہندواڑہ کا رہائشی ہے، جبرا ہندواڑہ میں لکشمی پوسٹ پر برف کے تودے کی زد میں آ گیا۔
تاہم اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس دوران پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ (کشمیر اسکرول)