امت نیوز ڈیسک //
جموں، 14 مئی: پولیس نے منگل کو اکھنور کے کھور سیکٹر کے ملن دی کھوئی علاقے سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ پولیس نے کھور سیکٹر کے ملن دی کھوئی علاقے سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار شخص نے اپنا نام ذاکر خان عمر 35 سال ساکنہ کراچی، پاکستان بتایا ہے۔
افسر کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پاکستانی شہری ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے، تاہم اس معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دریں اثناء ایک ایف آئی آر نمبر کھور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔(جی این ایس)