امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 مئی: وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے سلیمان کمپلیکس ڈل گیٹ علاقے میں منگل کی شام ایک 35 سالہ شخص کو مبینہ طور پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو مبینہ طور پر شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم، کچھ دیر بعد، وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بھی تصدیق کی اور متوفی کی شناخت بلال احمد گورو ولد نذیر احمد گوروکے طور پر کی جو بورڈ کالونی بمنہ سے ہے۔ ادھر پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ (کشمیر اسکرول )










