• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

اگر وادی میں امن ہے تو امت شاہ سیکورٹی جائزہ لینے کیوں آئے؟ عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
17/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ : نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ کے دورہ کشمیر پر تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کا کوئی بھی امیدوار یہاں الیکشن نہیں لڑ رہا ہے۔ اگر وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وادی کشمیر میں امن و امان کا دور دورہ ہے تو وہ کشمیر سیکورٹی کا معائنہ کرنے کے لیے کیوں آئے؟‘‘

ان باتوں کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ نے شمالی کشمیر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم، بانڈی پورہ میں پارٹی ورکرز کنونشن کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت خاص کر امیت شاہ کی جانب سے سرینگر میں ووٹنگ فیصد کو امن اور خوشی کے ساتھ جوڑنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہاں کے لوگ خوش ہیں، اسی لیئے انہوں نے ووٹ ڈالے۔ لوگ خوش نہیں بلکہ ناراض ہیں اسی لئے اپنی ناراضگی ووٹوں کے ذریعے ظاہر کی۔‘‘

گپکار الائنس (پی اے جی ڈی) کے بارے میں انہوں نے کہا: ’’گپکار اتحاد اب بھی برقرار ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے خود کو PAGD سے الگ کر لیا ہے جو ان کا اپنا فیصلہ تھا، ایک پارٹی کے چلے جانے سے اتحاد کمزور نہیں ہو سکتا۔‘‘ انہوں نے پی ڈی پی اور اس کی صدر محبوبہ مفتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس پارٹی کے سال 2014سے قبل ہی بی جے پی کے ساتھ تعلقات تھے جس کا اعلان الطاف بخاری نے اس وقت کیا جب وہ پی ڈی پی کابینہ میں وزیر تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امرناتھ یاترا کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری

Next Post

راجوری میں پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

راجوری میں پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے فوت

امیت شاہ کشمیر کا دورہ مکمل کرکے دہلی واپس روانہ

امیت شاہ کشمیر کا دورہ مکمل کرکے دہلی واپس روانہ

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

جماعت اسلامی وقت کی نزاکت کو سمجھتی ہے؛ محبوبہ مفتی

بالی وڈ ہدایت کار روہت شٹی کی ایل جی سے ملاقات

بالی وڈ ہدایت کار روہت شٹی کی ایل جی سے ملاقات

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

شوپیان میں مکان منہدم کرنے کے دوران سیڑھی کے نیچے آکر شخص کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »