امت نیوز ڈیسک //
سری نگر کے بمنہ علاقے میں آج دوپہر ایس ڈی اے آفس کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر ازجان ہوگیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بمنہ میں ایس ڈی اے آفس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیدل چلنے والے کی شناخت 55 سالہ محمد سلطان کے نام سے ہوئی جو بمنہ کا رہائشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے علاج کے لیے جے وی سی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انھیں اعلیٰ علاج کے لیے ایس کے آئی ایم ایس سورا منتقل کیا گیا، تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔