• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وحید پرہ کو ڈی ڈی سی ممبر کا حلف دلایا جائے:عدالت عالیہ

این سی لوگوں کو آپس میں لڑوانا چاہتی ہے: وحید پرہ

by امت ڈیسک
18/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے یوتھ صدر اور پارٹی کے سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے کی۔ ان کے ہمراہ پی ڈی پی کے کئی سینئر رہنما اور ورکرز کی بڑی تعداد موجود رہی۔ ریلی کی شروعات اننت ناگ کے گھنٹہ گھر، لال چوک سے کی گئی جہاں پر موجود ورکرز سے وحید الرحمان پرہ نے خطاب کیا اور اس کے بعد ریلی کی صورت میں پیدل پیش قدمی بھی کی گئی۔ ریلی سے قبل وحید الرحمان پرہ نے بابا حیدر ریشی عرف ریشی مول صاحب رحمہ اللہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ اننت ناگ – راجوری پارلیمانی نشست پر 25مئی کو انتخابات ہوں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں سب سے زیادہ سختی پی ڈی پی پر کی گئی، کیونکہ پی ڈی پی واحد ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مرکزی سرکار کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔ اسلئے لوگ بخوبی سمجھتے ہیں کہ پی ڈی پی سے بہتر اور کوئی آواز نہیں ہو سکتی جو پارلیمنٹ میں عوام کی بہتر نمائندگی کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ ایک ایسا ضلع ہے جہاں سے مرحوم مفتی محمد سعید نے اپنے سیاسی سفر کی شروعات کی تھی۔ اسلئے پارٹی کو یہاں کے لوگوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ پرہ نے کہا کہ 2019 کے بعد جو حالات پیدا ہوئے اس سے یہاں کی عوام کا دم گھٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت سخت حالات سے گزر رہا ہے، لوگوں کی آواز دب رہی ہے اور اس وقت یہاں کی عوام کو ایک ایسی آواز کی ضرورت ہے جو ملک کے ایوانوں میں گونجے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی کا یہی منشور ہے کہ وہ عوام کو اس دلدل سے باہر نکالے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس گھٹن اس خاموشی کو ختم کرنے کے لئے لوگ پی ڈی پی کا ساتھ دیں۔

پرہ نے کہا کہ پی ڈی پی امن و امان، جمہوری نظام اور آئین پر یقین رکھتی ہے۔ پی ڈی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور چاہا ہے کہ بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کا حال ہو، پی ڈی پی چاہتی ہے کہ نوجوان اس جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ووٹ کی طاقت ان کے مسائل کے حل کا سبب بن سکے۔ بارہمولہ نشست پر انتخابات لڑ رہے اسیر انجینئر رشید کے حوالہ سے پرہ پرہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نہ صرف انجینئر رشید کی رہائی ہو بلکہ ہر سیاسی قیدی جیل سے آزاد ہو۔ دریں اثناء، پرہ نے کہا کہ ’’ایسے حالات میں یکجہتی کی ضرورت تھی تاہم نیشنل کانفرنس اپنے سیاسی مفادات کی خاطر فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں گاڑی کی ٹکر سے راہگیر ازجان

Next Post

پلان بی کی ضرورت نہیں، 400 سیٹیں حاصل کریں گے: امیت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

پلان بی کی ضرورت نہیں، 400 سیٹیں حاصل کریں گے: امیت شاہ

ایس ایس پی بارہمولہ نے نئی شامل کی گئی سی اے پی ایف کمپنیوں کے کیمپنگ مقامات کا دورہ کیا

ایس ایس پی بارہمولہ نے نئی شامل کی گئی سی اے پی ایف کمپنیوں کے کیمپنگ مقامات کا دورہ کیا

ترال میں بچوں کو مبینہ طور اغواء کرنے کی کوشش ناکام

ترال میں بچوں کو مبینہ طور اغواء کرنے کی کوشش ناکام

سرینگر میں آتشزدگی کی واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر

سرینگر میں آتشزدگی کی واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں 27 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »