امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 18 مئی : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج دیر شام ایک سابق سرپنچ کو ملی ٹینٹوں نے گولی مار دی۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا، ملی ٹینٹوں نے ہیر پورہ شوپیاں کے سابق سرپنچ اعجاز احمد شیخ پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی سرپنچ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ (کشمیر اسکرول)