• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لوک سبھا انتخابات کے مدنظر پونچھ میں سکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ اور تلاشی مہم جاری

لوک سبھا انتخابات کے مدنظر پونچھ میں سکیورٹی فورسز کا فلیگ مارچ اور تلاشی مہم جاری

by امت ڈیسک
24/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پونچھ: لوک سبھا انتخابات کے درمیان پونچھ میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ لوک سبھا انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے پولیس انتظامیہ نے ایس ایس پی پونچھ یوگل منہاس کی قیادت میں سکیورٹی تعینات کر دی ہے۔ پونچھ پولیس کی ٹیم نے ضلع پونچھ میں مختلف مقامات پر فلیگ مارچ بھی کیا۔

فلیگ مارچ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے لوگوں سے بلا خوف ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس کی ایس او جی ٹیم اور پیرا ملٹری فورس نے ضلع کے مختلف مقامات پر مل کر فلیگ مارچ کیا تاکہ یہاں پر لوگ بغیر کسی خوف و ہراس کے پرامن طریقے سے ووٹ ڈال سکیں۔

اس فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے علاوہ بھارتی فوج کے جوان بھی شامل رہے۔ پولیس کا مقصد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے جس کے لیے فلیگ مارچ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کی وہ کسی بھی طرح کا ڈر خوف اپنے دل میں نہ رکھیں اور ووٹنگ میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں، جس کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اگر سماج دشمن عناصر جیسے کہ منشیات، غیر قانونی شراب یا غیر قانونی اسلحہ رکھتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ پولیس ٹیم نے عوام سے اپیل کی کہ آنے والی 25 مئی کو اپنے اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ دیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کی ضلعی عدالتوں میں 10 جون سے گرمائی تعطیلات

Next Post

سری نگر میں غیر متناسب اثاثے جمع کرنے کے الزام میں گردا وار کے خلاف مقدمہ درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
سری نگر میں غیر متناسب اثاثے جمع کرنے کے الزام میں گردا وار کے خلاف مقدمہ درج

سری نگر میں غیر متناسب اثاثے جمع کرنے کے الزام میں گردا وار کے خلاف مقدمہ درج

سپریم کورٹ نے ووٹنگ ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈالنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا

سپریم کورٹ نے ووٹنگ ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈالنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ لگاتار چوتھے جمعہ کو بھی گھر پر رہے نظر بند

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

اے سی بی نے ایس ایچ او پانتھہ چوک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے کیا گرفتار

اے سی بی نے ایس ایچ او پانتھہ چوک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے کیا گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »