امت نیوز ڈیسک //
ضلع پلوامہ کے نہامہ علاقے میں فوج اور ملی ٹینٹوں کے مابین سوموار صبح سے جاری معرکہ آرائی میں ایک دومنزلہ مکان خاکستر ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ محصور ملی ٹینٹ تباہ شدہ ملبے سے نکل کر دوسرے مکان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں ابھی تک بلال احمد لون کا رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ہے جبکہ محصور ملی ٹینٹ مکان کے ملبے سے نکل کر بلال کے دوسرے بھائی شبیر احمد لون کے مکان میں داخل ہوگئے ہیں۔
فوج اور پولیس نے مزید کمک طلب کرکے دوسرے مکان کو گھیرے میں لیا ہے اور طرفین کے مابین وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔