امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : ملک کی 543 نشستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی پانچوں سیٹوں اور لداخ کی ایک پارلیمانی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی رجحان کے مطابق سرینگر میں این سی، پی ڈی پی اور عوامی نیشنل کانفرنس کے درمیان مقابلہ سخت ہے اور جو ابتدائی نتائج دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اس میں این سی کے آغا روح اللہ سبقت لیے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اننت ناگ – راجوری سیٹ پر بھی این سی کے میاں الطاف سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں اسی طرح شمالی کشمیر کی بارہمولہ سیٹ پر تہاڑ جیل سے انتخابات لڑ رہے انجنئیر رشید عمر عبداللہ اور سجاد لون سے آگے دکھائی دے رہے ہیں۔
اسی طرح سے جموں میں جگل کشور آگے ہیں وہیں ادھم پور میں جتیندر سنگھ آگے چل رہے ہیں ۔