• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں گرفتار علماء نوجوانوں کو اُکسا رہے تھے: وجے کمار

جموں کشمیر میں 70سے80غیر ملکی عسکریت پسند سرگرم: پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
08/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : ’’جموں و کشمیر میں 70 سے 80 غیر ملکی عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ گرچہ کشمیر میں مقامی نوجوان کم تعداد میں عسکری صفوں میں شامل ہو رہے ہیں مگر غیر ملکی عسکریت پسند یہاں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کی تاک میں رہتے ہیں۔ غیر ملکی عسکریت پسند یہاں تعمیر و ترقی کے لیے نہیں بلکہ بندوق کے ساتھ تباہی مچانے کے لیے آتے ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کے پولیس چیف آر آر سوین نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں میڈیا نمائدوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی عسکریت پسندوں نے حالیہ دنوں ایک بجلی ٹاور کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔ عسکریت پسند یہاں نوکری، پیسہ یا ٹیکنالوجی لیکر نہیں آتے بلکہ یہاں کے بچوں کو یتیم اور عورتوں کو بیوہ بنانے کے ارادے سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’بعض افراد ان عسکریت پسندوں کو پناہ دیتے ہیں، انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں، ایسے افراد کے خلاف ہم کارروائی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔‘‘ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ’’عسکریت پسندوں کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے میں لیت و لعل سے کام نہیں لیا جائے گا۔‘‘

ڈی جی پی نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو بندوق سے دور رکھنے کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، کیونکہ اب لوگ بھی اس بات کو جان چکے ہیں کہ عسکریت پسندی نے یہاں تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ’’گنے چنے لوگ ہی عسکریت پسندوں کو خوراک اور پناہ فراہم کرکے ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

جموں کشمیر میں انتخابات کے حوالہ سے انہوں نے کہا ’’اس سال ستمبر میں ممکنہ طور منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے جموں وکشمیر میں جاری پر امن اور بے خوف ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور دیگر ایجنسیز کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔‘‘ ڈی جی پی سوین نے مزید کہا کہ ’’پولیس، عوام کی حفاظت کے لیے ہے اور ہمیشہ ہماری یہی کوشش رہتی کہ کہ عوام کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔‘‘ سوین نے مزید کہ کہ ’’بعض اوقات ہمیں چند مجرموں یا ملزمان کے خلاف کارروائی کرنی پڑتی ہے تاکہ اکثریت (بیشتر آبادی) کو راحت مل سکے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کھلے عام شراب نوشی کرنے کی گھنانی حرکت برداشت نہیں جائے گی: متحدہ مجلس علما

Next Post

ادھم پور میں دو نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والے ملزم گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

ادھم پور میں دو نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والے ملزم گرفتار

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بارہمولہ میں ایس او جی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ازجان

اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

سوپور میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے شخص کی موت

آج راشٹرپتی بھون میں نریندر مودی کی تقریب حلف برداری

آج راشٹرپتی بھون میں نریندر مودی کی تقریب حلف برداری

پی ڈی پی لیڈر سرتاج مدنی کے فرزند  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پی ڈی پی لیڈر سرتاج مدنی کے فرزند دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »