امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 08 جون :- شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہفتہ کی شام جموں و کشمیر پولیس کے ایک خصوصی آپریشن گروپ کے اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
ایک پولیس افسر نے سری نگر کی نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ بارہمولہ کے ایک پولیس اہلکار کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔
اس کی شناخت دلنہ بارہمولہ کے عبدالرشید کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناء اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول )








