امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی کے بیٹے اروت مدنی کا آج صبح مشتبہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق اننت ناگ کے اکھران نوپورہ کے رہنے والے اروت مدنی اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے۔ 39 سالہ اروت کو جلد ہی گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اروت پی ڈی پی کی موجودہ چیئرپرسن محبوبہ مفتی کے ماموں زاد بھائی ہیں۔
دریں اثناء امریکی عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، سجاد لون اور دیگر کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے اروت مدنی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔








