امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گرو ارجن دیو کے یوم شہادت اور گرو ہرگوبند جی کے یوم پیدائش کی تعطیلات میں تبدیل کا اعلان کیا۔
ایک حکم نامے کے مطابق اب تعطیلات بالترتیب 10 جون اور 22 جون کو ہوں گی۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ "گرو ارجن دیو جی کے یوم شہادت کی محدود تعطیل اب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 16 جون (اتوار) کے بجائے 10 جون (پیر) کو منائی جائے گی،” ۔
ااس میں مزید کہا گیا کہ گرو ہرگوبند جی کے یوم پیدائش کی وجہ سے اب عام تعطیل 05 جولائی (جمعہ) کی بجائے 22 جون (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔








