• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ممبئی میں آئس کریم کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی برآمد، جانچ کے لیے ایف ایس ایل کو بھیج گئی

ممبئی میں آئس کریم کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی برآمد، جانچ کے لیے ایف ایس ایل کو بھیج گئی

by امت ڈیسک
13/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ممبئی میں ایک خاتون نے آن لائن آئس کریم کا آرڈر دیا تھا، جس کے اندر سے ایک کٹی ہوئی انسانی انگلی نکلی ہے۔ پولیس نے اسے فارنسک سائنس لیبارٹری میں بھیج دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

کھانوں کے اندر سے چھپکلی، کاکروچ اور کیڑے مکوڑوں کے ملنے کی خبریں تو وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں مگر اب انسانی اعضا کے ملنے کی بھی خبر آگئی ہے۔ یہ خبر ممبئی سے ہے جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ آئس کریم کے اندر سے کٹی ہوئی انسانی انگلی نکلی ہے۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے آن لائن آئس کریم آرڈر کیا تھا۔ خاتون نے اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

یہ واقعہ ممبئی کے ملاڈ علاقے کا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے اسے انسانی عضو قرار دیتے ہوئے فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کو مزید جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے آدھی سے زیادہ آئس کریم کھا لی تھی لیکن جیسے ہی اسے احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے تو اس نے غور سے دیکھا اور اسے آئس کریم میں ایک کٹی ہوئی انسانی انگلی نظر آئی۔ جس کے بعد وہ خاتون پولیس ملاڈ پولیس اسٹیشن پہنچی۔ ملاڈ پولیس نے آئس کریم کمپنی کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے اس کے اندر سے ملے انسانی عضو کو ایف ایس ایل میں بھیج دیا ہے۔

اس خاتون کا نام اورلیم برینڈن سیراؤ (27) ہے اور پیشے سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ایک آن لائن ڈیلیوری ایپ کے ذریعے انہوں نے آئس کریم کون کا آرڈر دیا۔ میں آئس کریم کھانے لگی تو مجھے کچھ غلط کا احساس ہوا۔ خاتون نے بتایا کہ آئس کریم کے اندر تقریباً 2 سینٹی میٹر لمبا انسانی انگلی کا ٹکڑا تھا۔اس معاملے میں ملاڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس کی جانچ کر رہے ہیں اور جس جگہ پر آئس کریم بنائی اور پیک کی گئی تھی اس کی بھی تلاشی لی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نیٹ امتحان کیس: این ٹی اے نے 1,563 امیدواروں کو گریس نمبر دینے کا فیصلہ واپس لیا

Next Post

سری نگر- جموں قومی شاہراہ 13 اور 14 جون کی درمیانی شب بند رہے گی: ٹریفک حکام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
۹ہزارمیوہ گاڑیاں جموں روانہ:سرکاری ذرائع

سری نگر- جموں قومی شاہراہ 13 اور 14 جون کی درمیانی شب بند رہے گی: ٹریفک حکام

جموں کشمیر کے اسکولوں میں قومی ترانہ لازمی قرار

جموں کشمیر کے اسکولوں میں قومی ترانہ لازمی قرار

دسویں جماعت کا نتائج کا اعلان: 79 فیصد امتحان  میں کامیاب

دسویں جماعت کا نتائج کا اعلان: 79 فیصد امتحان میں کامیاب

جموں میں غیرملکی عسکریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: پولیس سربراہ

جموں میں غیرملکی عسکریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: پولیس سربراہ

وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر میں تازہ سیکوریٹی صورتحال کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا

وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر میں تازہ سیکوریٹی صورتحال کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »