امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کو دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب 79.25 فیصد رہا۔
جےکے بی او ایس ای کے عہدیداروں نےبتایا کہ پاس ہونے والے مجموعی فیصد میں 81.10 فیصد خواتین طلباء اور 77.33 فیصد طلباء شامل ہیں۔









