• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حج کا آج دوسرا دن، حجاج کرام رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات پہنچے

حج کا آج دوسرا دن، حجاج کرام رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات پہنچے

by امت ڈیسک
15/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سعودی عرب: دنیا بھر سے 20 لاکھ حجاج کرام مناسک حج کے پہلے مرحلے میں منیٰ میں قیام کے بعد آج رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے عرفات پہنچ گئے ہیں۔ عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہر اور عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔ مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

عرفات میں مسجد نبوی کے بعد مکہ مکرمہ کے علاقے کی دوسری بڑی مسجد نمرہ میں حجاج کرام کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج سعودی عرب میں ماہ ذو الحج کی نویں تاریخ کو ہزاروں عازمین ظہر اور عصر کی نماز مسجد نمرہ میں اکٹھا ادا کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقلید میں ظہر کی نماز کے وقت میں ہی عصر کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔

مسجد نمرہ کی لمبائی مشرق سے مغرب تک 340 میٹر اور چوڑائی شمال سے جنوب تک 240 میٹر ہے۔ اس کا رقبہ 110,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ مسجد کے پیچھے سایہ دار صحن ہے جس کا رقبہ 8,000 مربع میٹر ہے۔ مسجد کے طول و عرص میں 4 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد میں 6 مینار ہیں۔ ہر مینار کی بُلندی 60 میٹر ہے۔ مسجد میں 64 گنبد اور 10 مرکزی دروازے ہیں۔ یہاں سے خطبہ اور عرفہ کے دن ظہر اور عصر کی نمازیں براہ راست سیٹلائٹ کے ذریعے نشر کی جاتی ہیں۔

مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز جمع کر کے ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد حجاج کرام مغرب سے پہلے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھی ادا کریں گے۔ اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے کنکریاں جمع کرتے ہیں۔ حجاج کرام رات مزدلفہ میں ہی گزاریں گے جہاں وہ آرام اور عبادت کریں گے۔ 16 جون یعنی کل بروز اتوار کی صبح حجاج کرام منیٰ واپس روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ رمی جمرات کریں گے۔ پھر حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور کی قربانی دیں گے پھر اپنا سر منڈوائیں گے۔ اب یہاں احرام کی لازمیت ختم ہو جاتی ہے جس کے بعد حجاج کرام عام لباس پہنیں گے اور پھر مزید دو روز تک منیٰ میں ہی قیام کریں گے۔

16 جون یعنی اتوار کو ہی حجاج کرام بیت اللہ کے طواف کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ 17 جون کو حجاج کرام ایک بار پھر رمی جمرات کریں گے اور پورا دن اور پوری رات عبادت میں گزاریں گے۔

18 جون یعنی منگل کے روز حجاج کرام آخری بار تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مغرب ہونے سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پٹن سڑک حادثے میں بائک سوار، اسکا ساتھی ازجان

Next Post

’اللہ تعالیٰ نےحضرت محمدﷺ کو رحمت بنا کر بھیجا‘، خطبہ حج دے دیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
’اللہ تعالیٰ نےحضرت محمدﷺ کو رحمت بنا کر بھیجا‘، خطبہ حج دے دیا گیا

’اللہ تعالیٰ نےحضرت محمدﷺ کو رحمت بنا کر بھیجا‘، خطبہ حج دے دیا گیا

عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

کپوارہ میں نارکو ملی ٹینسی ماڈیول بے نقاب؛ منشیات اور ہتھیار ضبط

کپوارہ میں نارکو ملی ٹینسی ماڈیول بے نقاب؛ منشیات اور ہتھیار ضبط

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

عسکریت پسندوں کے مسلسل حملوں کے بعد آج امیت شاہ کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

سوپور میں مکان سے گر کر معمر خاتون کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »