• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

عسکریت پسندوں کے مسلسل حملوں کے بعد آج امیت شاہ کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ

by امت ڈیسک
16/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورت حال اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ قبل ازیں، امت شاہ نے جمعہ کو دہلی میں وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس معاملے پر آج بتاریخ 16 جون کو ایک اور تفصیلی اجلاس بلانے کی ہدایت دی تھی۔

امت شاہ نے یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حالیہ حملوں کے تناظر میں بلائی ہے۔ جموں خطے میں پے در پے عسکری حملوں کے بعد خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ نے 16 جون کو نارتھ بلاک میں ایک فالو اپ میٹنگ بلانے کی بھی ہدایت دی تھی تاکہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال اور آئندہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا مزید جائزہ لیا جا سکے۔

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق آج ہونے والی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، قومی سلامتی کے مشیر، مرکزی داخلہ سکریٹری اور فوج، پولیس، جموں و کشمیر انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے کی میٹنگ میں متعلقہ حکام نے وزیر داخلہ کو موجودہ سیکورٹی صورتحال اور جموں و کشمیر میں اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اعلیٰ سطح کی اس میٹنگ کا مقصد جموں و کشمیر کے باشندوں کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور خطے میں امن و امان کو قابو میں رکھنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 9 جون سے اب تک جموں خطے کے ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ میں چار مقامات پر دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں، جن میں نو یاتری ہلاک ہوئے، ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا سپاہی بھی ہلاک ہوگیا جب کہ ایک شہری زخمی اور کم از کم سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات کے بعد سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این ایس اے اجیت ڈوول اور دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے خطے میں سکیورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی بات کی اور سکیورٹی فورسز کی تعیناتی اور ان کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی بات کی اور ایل جی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپوارہ میں نارکو ملی ٹینسی ماڈیول بے نقاب؛ منشیات اور ہتھیار ضبط

Next Post

سوپور میں مکان سے گر کر معمر خاتون کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

سوپور میں مکان سے گر کر معمر خاتون کی موت

امیت شاہ نے جموں وکشمیر میں سکیورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

امیت شاہ نے جموں وکشمیر میں سکیورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

جامع مسجد سرینگر میں نماز عید صبح 9 بجے ادا کی جائیگی، مولوی عمر فاروق خطبہ دیں گے: انجمن اوقاف

ای وی ایم پرایلون مسک کا بڑا بیان، اپوزیشن جماعتوں کا ردعمل

ای وی ایم پرایلون مسک کا بڑا بیان، اپوزیشن جماعتوں کا ردعمل

حج کے آخری مرحلے میں حجاج کی منیٰ میں جمرہ عقبہ کے مقام پر رمی جمرات کے مناسک کی ادائیگی

حج کے آخری مرحلے میں حجاج کی منیٰ میں جمرہ عقبہ کے مقام پر رمی جمرات کے مناسک کی ادائیگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »