• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے جموں کشمیر پولیس کا ڈوگرہ شاہی کے ساتھ کیوں موازنہ کیا

by امت ڈیسک
28/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر، محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز جموں کشمیر پولیس کے حالیہ فیصلے، جس میں انہوں نے سخت ترین ’’اینیمی ایجنٹس آرڈیننس‘‘ Enemy Agents Ordinanceنافذ کیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے، پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جموں کشمیر پولیس عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے شبہ میں شہریوں کے خلاف مہاراجہ دور (ڈوگرہ شاہی) کے اس ’’اینیمی ایجنٹس آرڈیننس‘‘ کو لاگو کیا جائے گا۔

سماجی رابطہ گاہ ایکس پر محبوبہ نے کہا: ’’جموں کشمیر پولیس کا مہاراجہ دور (ڈوگرہ شاہی) کی طرح اپنے ہی شہریوں کے خلاف محض عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے شبہ میں سخت ترین آرڈیننس ایکٹ نافذ کرنے کا حالیہ فیصلہ نہ صرف انتہائی تشویشناک ہے بلکہ قانون و انصاف کی ایک بڑی خلاف ورزی بھی ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے ایکس پر مزید لکھا: ’’ان قدیم قوانین نے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہوتی ہے اور اس قانون کے تحت دی جانے والی سزائیں، آئین میں درج انصاف کے اصولوں کے منافی اور (انسانی) اقدار سے بالکل مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔‘‘

محبوبہ نے زور دے کر کہا کہ ’’سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کی مرکزی حکومت کی کوششیں، آئینی حقوق اور امن و قانون کا گلا گھونٹ کر نہیں کیا جانا چاہئے۔‘‘ محبوبہ مفتی کا یہ بیان 23 جون کو جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رشمی رنجن (آر آر) سوین کے تبصرے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پولیس سربراہ (آر آر سوین) نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ’’غیر ملکی عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے والے مقامی لوگوں پر اینیمی ایجنٹس آرڈیننس کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا، جو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) سے کہیں زیادہ سخت قانون ہے۔

سوین نے زور دے کر کہا تھا کہ ’’جموں کا علاقہ اگلے چند مہینوں میں تمام غیر ملکی عسکریت پسندوں سے پاک ہو جائے گا۔ ’’غیر ملکی عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے والے مقامی لوگوں کے ساتھ ’اینیمی ایجنٹس آرڈیننس‘ کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ جس میں کم از کم عمر قید یا موت کی سزا ہوتی ہے۔ 1948 میں پاکستانی حملہ آوروں یا حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا یہ ایکٹ، یو اے پی اے سے بھی کہیں زیادہ سخت ہے۔‘‘

ڈی جی پی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ’’غیر ملکی کرائے کے سپاہی، جو شہریوں کو مارنے، بدامنی پھیلانے، حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور اپنا نظریہ مسلط کرنے کے لیے آتے ہیں، وہ کسی کو کئی مہلت نہیں دیتے بلکہ اپنی کاررائی انجام دیتے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا تھا کہ ’’ہم یہ لڑائی لوگوں کی مدد سے، ولیج ڈیفنس گارڈز، اسپیشل پولیس افسران اور مرکزی افواج کے تعاون سے جیتیں گے۔‘‘

محبوبہ کی تنقید کے جواب میں، جموں و کشمیر کاؤنٹر ڈس انفارمیشن سینٹر (جے کے سی ڈی سی) نے ان کے ریمارکس کو ’’گمراہ کن‘‘ قرار دیا۔ ٹویٹس کی ایک سیریز میں، جے کے سی ڈی سی نے کہا: ’’پاکستان میں مقیم پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے ذریعے (عوام کو) گمراہ کرنے کی غرض سے جعلی خبریں گردش کرائی جا رہی ہیں کہ ’ہندوستان، جموں و کشمیر میں اینیمی ایجنٹس آرڈیننس کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے‘ تاکہ سازش کے الزامات پر کشمیریوں کو گرفتار کیا جا سکے اور ان پر مقدمہ چلایا جا سکے۔‘‘

جے کے سی ڈی سی نے مزید کہا ’’تاہم، حقیقت یہ ہے کہ ملی ٹینسی کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن اقدام میں، جموں و کشمیر کے ڈی جی پی – آر آر سوین نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر پولیس پاکستانی عسکریت پسندوں/غیر ملکی عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والے افراد کے خلاف سخت اینیمی ایجنٹس آرڈیننس ایکٹ نافذ کرے گی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم مودی نیٹ کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں بحث کرائیں : راہول گاندھی

Next Post

وادی میں 5 جولائی تک بارشوں کا امکان : محکمہ موسمیات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں 5 جولائی تک بارشوں کا امکان : محکمہ موسمیات

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

بہوری کدل آتشزدگی واقعے کے متاثرین کی مدد کے لیے سب کو آگے آنے کی ضرورت: میر واعظ

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سرینگر سڑک حادثے میں چار خواتین زخمی

ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

نائب تحصیلدار پہلگام بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر معطل

وکرم مصری کو بھارت کا نیا سکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا

وکرم مصری کو بھارت کا نیا سکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »