امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 جون : ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے نائب تحصیلدار پہلگام کو بغیر پیشگی اجازت کے اسٹیشن چھوڑنے پر معطل کر دیا ہے۔
ایک حکمنامہ میں بتایا گیا کہ ”اویس امیر، نائب تحصیلدار پہلگام کو بغیر اجازت اسٹیشن سے باہر نکلنے اور جاری سنجی 2024 کو سبوتاژ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔”
"دریں اثنا، سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوکرناگ نائب تحصیلدار کی عدم تعمیل کے معاملے کی انکوائری کریں گے اور معطلی کی مدت کے دوران معطل شخص اپنے دفتر سے منسلک رہے گا۔” (کشمیر اسکرول )