امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 01 جولائی:- جموں و کشمیر پولیس کے ایک اے ایس آئی کی پیر کی شام شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
ایک پولیس اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ڈی پی او سوپور میں تعینات اے ایس آئی خوشحال احمد کو ریلوے اسٹیشن سوپور پر دل کا دورہ پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ خوشحال جو کٹیاولی چندوسہ کا رہنے والا ہے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ دریں اثناء اس حوالے سے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول )