امت نیوز ڈیسک //
02 جولائی: اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل کے جوگی گنڈ علاقے میں ایک بائک (رائل اینفیلڈ) زیر نمبر (JKO3J 6064) کے حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت رئیس الاسلام ولد غلام محمد گنائی ساکن تلوانی اچھہ بل اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے، موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









