امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 جولائی:- شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں نالہ پوہرو میں ایک نوجوان ڈوب گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ناتھی پورہ کا ایک نوجوان سونوانی وڈورا سوپور کے پل کے قریب نالہ پوہرو میں ڈوب گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈوبنے والے شخص کی شناخت احتشام شفیع ولد محمد شفیع لون ساکن نتھی پورہ بومئی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ وڈورہ کے نالہ پوہرو میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچے اور نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










