امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جمعرات کی صبح 90 فٹ روڈ سری نگر پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک اسکوٹی (JK16B 7611) مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی کو فوری طور پر سکمز صورہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
متوفی کی شناخت محمد امین بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن ریپورا لار، گاندربل کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ جموں و کشمیر پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل تھا اور سری نگر میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (DPL) میں تعینات تھا۔ حادثے کے وقت بھٹ اپنی اسکوٹی پر ڈی پی ایل سری نگر جا رہے تھے۔ پولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔