امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 جولائی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں جمعرات کو نہاتے ہوئے نالہ میں ڈوب کر ازجان ہونے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ نوجوان جمعرات کو پوہرو نالہ سوپور میں ڈوب گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عمر حمید ولد عبدالحمید ڈار ساکنہ نصیر آباد سوپور نہاتے ہوئے نالہ میں ڈوب گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور آج مقامی کشتی والوں نے ان کی لاش برآمد کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول )









