امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 6 جولائی: کولگام میں ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ایک فوجی جوان ہفتہ کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے دوران ایک فوجی سپاہی جو شدید طور پر زخمی ہوا تھا اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس سے قبل کولگام کے مدرگام علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری کا تبادلہ سیکورٹی فورسز کو ایک مخصوص
اطلاع ملنے کے بعد ہوا۔ رپورٹ درج ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔(جی این ایس)









