• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کٹھوعہ حملہ :تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع، اضافی کمپنیاں تعینات

کٹھوعہ حملہ :تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع، اضافی کمپنیاں تعینات

by امت ڈیسک
09/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں،: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے لوہی ملہار علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر ہیلی کاپٹر سے پیرا کمانڈوز کو جنگل میں اتارا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

بتادیں کہ کٹھوعہ حملے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ٹاون سے 150کلومیٹر کی دوری پر واقع لوہی ملہار مچھیڈ علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن منگل کی صبح سے جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر اضافی دستوں کو جنگلی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پیرا کمانڈوز کو جنگل میں اتار اگیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر دہشت گردوں نے کٹھوعہ کے مچھیڈ علاقے میں فوجی کانوائی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ کے گھنے جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ان کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا بھی تبادلہ ہوا تاہم اندھیرا چھا جانے کے بعد منگل کی صبح تک آپریشن کو موخر کیا گیا۔

دفاعی ذرائع کے مطابق منگل اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقے میں دوبارہ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ حملے کے بعد جموں کے راجوری ، پونچھ ، ریاسی اور سانبہ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو انتہائی ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ جموں صوبے کے ریاسی ، راجوری ، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ المناک سڑک حادثہ : ایک ہی خاندان کے چار افراد ازجان

Next Post

سوپور حملہ: ایس آئی اے نے 11 سال بعد ملزم کو گرفتار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

سوپور حملہ: ایس آئی اے نے 11 سال بعد ملزم کو گرفتار کیا

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

ملی ٹنسی ایک مسئلہ ،صرف ِ نظر نہیں کیا جاسکتا :عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا، 2.5 کلو ہیروئن برآمد

پونچھ میں پاکستانی ڈرون پر فوج کی فائرنگ

آئی یو ایس ٹی نے 26 جولائی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا

آئی یو ایس ٹی نے 26 جولائی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »