• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی کشمیر کے زائرین کا پہلا قافلہ دو سال بعد عمرہ کیلئے روانہ

حج 2024: آخری پرواز 317 عازمین کو لے کر سرینگر ائرپورٹ پر لینڈ کر گئی

by امت ڈیسک
12/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: حج 2024 کی آخری پرواز، 317 عازمین کو لے کر، جمعہ کی صبح سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرلینڈ کرگئی۔تاہم، یہ سفر سانحہ کی وجہ سے متاثر ہوا ہے، کیونکہ حکام کے مطابق اس سال حج کے دوران جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 11 عازمین ‘ہیٹ اسٹروک’ کا شکار ہو گئے ۔

جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شجاعت قریشی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جمعہ کی صبح عازمین کا آخری قافلہ سرینگر پہنچ گیا،جس کی تعداد 317 عازمین پر مشتمل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 حاجی سعودی عرب میں رہیں گے کیونکہ ایک حاجی اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے شوہر بھی ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا، "اس سال، جموں و کشمیر سے کل 7008 عازمین نے مقدس سفر کا آغاز کیا، افسوس کی بات ہے کہ ان میں سے 11 ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے انتقال کرگئے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "اس سال کے حج کے لیے یہ آخری پرواز تھی۔ 317 عازمین کے ساتھ پرواز آج صبح سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری ہے”۔

حکام نے تاہم اس سے قبل کہا تھا کہ آخری پرواز جمعرات کو سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنی تھی، لیکن اسے منسوخ کر کے جمعہ کی صبح کے لیے دوبارہ شیڈول کر دیا گیا۔

انتظامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ اس سال سہولیات پچھلے سال کے مقابلے بہترتھیں اور مدینہ منورہ میں مرکزیہ (مسجد نبوی ص کے 400 میٹر کے اندر) کے اندر رہائش کا انتظامات کئے گئے تھے اور ہوٹلوں کا معیار بہت بہتر تھا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ عرفات کے دن شدید گرمی اور مشائر کے علاقے میں نقل و حرکت کے دوران ٹریفک جام حج 2024 کے لیے چیلنج تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ "مکہ میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات گزشتہ برسوں کے مقابلے بہتر تھیں۔ مشائر کے علاقے میں، منیٰ میں قیام کے دوران سبھی کو منیٰ کی روایتی حدود میں رکھا گیا تھا”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کالجوں کے لیے 10 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان

Next Post

پیپلز کانفرنس کو جھٹکا ،خورشید عالم نے پارٹی کو کہا الوداع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
پیپلز کانفرنس کو جھٹکا ،خورشید عالم نے پارٹی کو کہا الوداع

پیپلز کانفرنس کو جھٹکا ،خورشید عالم نے پارٹی کو کہا الوداع

بارہمولہ میں انسانی اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش، 4 نابالغ لڑکیاں باز یاب، دو ملزم گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں انسانی اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش، 4 نابالغ لڑکیاں باز یاب، دو ملزم گرفتار: پولیس

اکھنور اور کانا چیک میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

اکھنور اور کانا چیک میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

کیرن سڑک حادثے میں ٹیچر ازجان ،سات افراد زخمی

کیرن سڑک حادثے میں ٹیچر ازجان ،سات افراد زخمی

میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

اسمرتی ایرانی کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال نہ کریں، راہل گاندھی کی لوگوں کو ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »