امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 12 جولائی: ایک حیران کن سیاسی پیش رفت میں، خورشید عالم نے جمعہ کو سجاد غنی لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خورشید عالم نے کشمیر ڈاٹ کام کو تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل پر مزید تبصرہ کیے بغیر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تاہم اگر ذرائع کی مانیں تو سابق رکن اسمبلی آنے والے دنوں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ خورشید عالم نے مارچ 2021میں پی ڈی پی کو الوداع کہاتھا۔