• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے، کشمیری والدین پریشان

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے، کشمیری والدین پریشان

by امت ڈیسک
19/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : بنگلہ دیش میں جاری پرتشدد مظاہروں نے کشمیر کے والدین کو پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے۔ جبکہ سابق وزرائے اعلیٰ – عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی – اور طلبہ تنظیموں نے حکومت ہند سے کشمیری طلبہ کی سلامتی کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جاری پر تشدد مظاہروں میں اب تک 39 مظاہرین کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بیسیوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہر سال سینکڑوں کشمیری طلبہ بنگلہ دیش میں میڈیکل سمیت دیگر پروفیشنل کورسز، خصوصاً ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔ یہ طلبہ لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں کیونکہ بنگلہ دیش میں میڈیکل ڈگریاں بھارت اور دیگر ممالک کے مقابلے میں نسبتاً سستی ہیں۔

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جاری تشدد نے والدین کو پریشان کر دیا ہے جن کے بچے وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا: ’’جیسا کہ بنگلہ دیش میں احتجاج اور انتشار جاری ہے، میں ڈاکٹر ایس جے شنکر سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ (اس معاملے میں) فوری مداخلت کرے اور بنگلہ دیش میں ہزاروں کشمیری طلبہ کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے سے والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں واپس گھر لایا جا سکے۔‘‘

جموں کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے وزارت خارجہ سے کشمیری طلبہ کی حفاظت اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کہا: ’’سینکڑوں کشمیری طلبہ نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور اپنی ذاتی سلامتی کے حوالے سے شدید اضطراب کا اظہار کیا ہے اور اپنے ہاسٹلز سے محفوظ مقام پر فوری منتقلی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔‘‘ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ’’بڑھتا ہوا تشدد ان کی زندگیوں اور تعلیمی مستقبل کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ ہمیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں پھنسے ہوئے کشمیری طلبہ کی جانب سے پریشان کن فون موصول ہوئی ہیں۔ بہت سے والدین نے بھی ہمیں مطلع کیا ہے کہ ان کے بچے جاری تشدد اور انتشار کی وجہ سے خوفزدہ اور پریشان ہیں۔ کشمیر میں موجود والدین / سرپرست اپنی اولاد اور اعزہ و اقارب کی سلامتی کے لئے شدید فکر مند ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں مظاہرے اس وقت پھوٹ پڑے جب بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے حکومت کی 30 فیصد نوکریوں کے لئے ان افراد کے لئے کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے 1971 کی پاکستان کے خلاف جنگ آزادی میں حصہ لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ملک میں جاری تشدد میں اب تک 39 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں پانی پر احتجاج کے دوران ہوا پتھراؤ : بی جے پی رہنماؤں کے پی ایس او زخمی

Next Post

ونئے موہن کواترا امریکہ میں بھارت کے نئے سفیر مقرر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
ونئے موہن کواترا امریکہ میں بھارت کے نئے سفیر مقرر

ونئے موہن کواترا امریکہ میں بھارت کے نئے سفیر مقرر

پڑوسی ملک جموں کشمیر میں امن نہیں چاہتا : درخشاں اندرابی

پڑوسی ملک جموں کشمیر میں امن نہیں چاہتا : درخشاں اندرابی

مائیکروسافٹ کلاؤڈ میں خامی کے بعد ہندوستان اور امریکہ میں تقریباً 300 پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر ہنگامی حالات

مائیکروسافٹ کلاؤڈ میں خامی کے بعد ہندوستان اور امریکہ میں تقریباً 300 پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر ہنگامی حالات

سابق آئی اے ایس افسر پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ

سابق آئی اے ایس افسر پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ

اے ڈی سی سوپور نے پوتکھاہ پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا

اے ڈی سی سوپور نے پوتکھاہ پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »