• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مائیکروسافٹ کلاؤڈ میں خامی کے بعد ہندوستان اور امریکہ میں تقریباً 300 پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر ہنگامی حالات

مائیکروسافٹ کلاؤڈ میں خامی کے بعد ہندوستان اور امریکہ میں تقریباً 300 پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر ہنگامی حالات

by امت ڈیسک
19/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
ہندوستان میں سہ پہر تقریباً 3.30 بجے کے بعد ایئرپورٹس پر ایک افرا تفری والی حالت پیدا ہو گئی جب مائیکروسافٹ کلاؤڈ کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ حالت ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مائیکرسافٹ کلاؤڈ میں تکنیکی خامی کے سبب عالمی سطح پر زبردست آئی ٹی آؤٹیج کا سامنا ہے۔

مختلف شعبوں میں کام ٹھپ پڑ گئے ہیں، لیکن ہوائی بازی کے شعبہ میں حالات کچھ زیادہ ہی دگر گوں ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ میں تقریباً 300 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے اور دنیا بھر میں ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں صرف انڈیگو ایئرلائنس کے ذریعہ ہی 200 پروازوں کی منسوخی کی خبر دی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں ایئرپورٹس پر ہنگامی حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ کچھ ایئرپورٹس سے تو ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ لوگوں کی انٹری اور ایگزٹ پر بھی تھوڑی دیر کے لیے روک لگا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کئی ایئرلائنس کمپنیوں کی فلائٹس کینسل ہوئی ہیں۔ اس تکنیکی خامی کے سبب فلائٹ بکنگ، کینسلیشن سے لے کر چیک اِن تک کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرنٹیر، ایلیگنٹ اور سَن کنٹری جیسی بڑی ایئرلائنس کمپنیوں کی خدمات بھی مائیکروسافٹ کلاؤڈ آؤٹیج کی وجہ سے ٹھپ ہو گئی ہیں۔ فرنٹیر نے کہا ہے کہ وہ معمول کے مطابق خدمات از سر نو شروع کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ سَن کنٹری نے موجودہ حالات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ تھرڈ پارٹی وینڈر نے اس کی بکنگ اور چیک اِن سہولیات کو متاثر کیا۔ اسی طرح ایلیگنٹ نے سی این این کو دیے ایک بیان میں کہا کہ مسائیکروسافٹ ازورے میں دقت کے سبب ایلیگنٹ ویب سائٹ ڈاؤن ہے۔ رپورٹ کے طمابق اس تکنیکی خامی کے سبب فرنٹیر نے 147 پروازیں منسوخ کی ہیں اور 212 کا وقت بدلا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایلیگنٹ کی 45 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ سَن کنٹری کی بھی 23 فیصد پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کمیونکیشن میں مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے امریکی ایئرلائنس نے تو اپنی سبھی پروازیں روک دی ہیں۔

ہندوستان میں انڈیگو، آکاسا اور اسپائس جیٹ نے بھی سروسز ٹھپ ہونے سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ حالات ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ ایئرپورٹ پر مینوئل بورڈنگ پاس سے انٹری ہو رہی ہے۔ ہندوستان میں دہلی اور ممبئی ہوائی اڈے اس وقت بری طرح متاثر نظر آ رہے ہیں۔ موجودہ مشکل حالات سے متعلق دہلی ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ’’عالمی آئی ٹی آؤٹیج کے سبب دہلی ہوائی اڈہ پر کچھ خدمات عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ ہم اپنے مسافروں کی پریشانی کم کرنے کے لیے اپنے پارٹنرس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ایئرلائن کے رابطے میں رہیں۔‘‘ مختلف ایئرلائنز کے ذریعہ ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس درمیان ’اسپائس جیٹ‘ نے ایکس پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس وقت ہم اپنی خدمات کے ساتھ تکنیکی چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے بکنگ، چیک اِن اور بکنگ مینجمنٹ سمیت آن لائن خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ نتیجہ کار ہم نے سبھی ہوائی اڈوں پر مینوئل چیک اِن اور بورڈنگ کے طریقہ کو اختیار کیا ہے۔ ہم آئندہ سفر کا منصوبہ رکھنے والے مسافروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کاؤنٹرس پر چیک اِن پورا کرنے کے لیے معمول سے پہلے ہوائی اڈہ پہنچیں۔ ہم اس کی وجہ سے ہونے والی پریشانی کے لیے ایمانداری سے افسوس ظاہر کرتے ہیں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری ٹیمیں ان ایشوز کو فوراً حل کرنے کے لیے ہمارے سروس پرووائیڈر کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ اس دوران آپ کے صبر اور تعاون کے لیے شکریہ۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پڑوسی ملک جموں کشمیر میں امن نہیں چاہتا : درخشاں اندرابی

Next Post

سابق آئی اے ایس افسر پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سابق آئی اے ایس افسر پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ

سابق آئی اے ایس افسر پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ

اے ڈی سی سوپور نے پوتکھاہ پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا

اے ڈی سی سوپور نے پوتکھاہ پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا

پڑوسی ملک جموں کشمیر میں امن نہیں چاہتا : درخشاں اندرابی

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع : درخشاں اندرابی

فوجی سربراہ کا آج جموں دورہ

فوجی سربراہ کا آج جموں دورہ

بنگلہ دیش میں متعددہلاکتیں،کرفیو نافذ

بنگلہ دیش میں متعددہلاکتیں،کرفیو نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »