امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں 26 جولائی تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 20 جولائی سے 26 جولائی تک کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران جموں خطے کے بیشتر مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 27 سے 31 جولائی تک جموں وکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران جموں خطے کے خطرناک مقامات پر مٹی کے تودے، چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 26 جولائی تک گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے وادی کشمیر میں بھی شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کر کے رکھ دیا۔
شدید گرمی سے بچنے کے لئے جہاں لوگوں کی اکثریت پہاڑی علاقوں میں واقع سیاحتی مقامات کا رخ کر رہی ہے وہیں بچے گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے ندی نالوں میں دن بھر نہاتے رہتے ہیں۔